وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کارکنوں کو دلاسا دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھوڑا انتظار کریں، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں میں جو جذبہ ہے، وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری پارٹی، وکلا اور فیملی سے چھپائی گئی، اور ذاتی معالج تک بھی رسائی نہیں دی جا رہی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے بیچ اور کارکنان کے جذبے کے درمیان صرف چند لمحے ہیں، اور تھوڑا انتظار کرنے پر انشاءاللہ لیڈر کو رہا کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آپریشن رات کے اندھیرے میں کیا گیا اور پانچ دن تک قوم سے یہ بات چھپائی گئی۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ ذاتی معالج تک رسائی دینے کے لیے مطالبہ کیا گیا، اور اڈیالہ جیل کے باہر دو دن گزارے گئے، لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملنے میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں اور ہمارے بڑوں نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos