ایلیناریباکینانے عالمی نمبر1سیبالنکا کوہراکر آسٹریلین اوپن ویمنزسنگل جیت لیا

 

قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی آرینا سیبالنکا کو آسٹریلین اوپن ویمنز سنگل کے فائنل میں شکست دے کر گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ان کے کیریئر کا دوسرامیگا ٹائٹل ہے۔2022میں انہوں نے ویمبلڈن جیتا۔آسٹریلین اوپن میں یہ ایلیناکی اولین فتح ہے۔

میلبرن کے روڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں عالمی نمبر 5 ریباکینا نے عالمی نمبر 1 سیبالنکا کو 4-6، 6-4 اور 4-6 سے شکست دی۔
میچ کے دوران،قازخ اسٹار کی زبردست پرفارمنس نے دو بار کی آسٹریلین اوپن چیمپئن سبالینکا کو ہر طرح سے پریشان رکھا، انہوں نے آسانی سے ایونٹ کی 10ویں گیم میں پوائنٹ لے کر ٹورنامنٹ کو اختتام تک پہنچادیا۔
وہ کوارٹر فائنل کے بعد ہر راؤنڈ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں کو شکست دے کر میلبورن ٹائٹل حاصل کرنے والی 2019 کے بعد پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔انہوں نے ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے خلاف اپنے پچھلے 10 میچ جیتے۔

فتح کے بعد26 سالہ ایلینا کا کہناتھاکہ الفاظ تلاش کرنا مشکل ہے لیکن میں آرینا کو پچھلے دو سال میں اس کے شاندار نتائج کے لیے مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہم ایک ساتھ اور بہت سے فائنل کھیلنے جا رہے ہیں۔میں آپ لوگوں (مداحوں) کا شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں۔ قزاخستان کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے اس گوشے سے بہت سہارا محسوس کیا۔ یہ واقعی ایک خوش کن سلیم ہے اور مجھے یہاں آکر آپ لوگوں کے سامنے کھیلنے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے۔

رنراپ سیبالنکانے فائنل کے بعد کہا کہ میں آپ کوشاندار مقابلے اور شان دار ٹینس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔یہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہے۔ مجھے یہاں موجودہونا آپ سب کے سامنے کھیلنا پسند ہے۔ آپ لوگ میری بہترین طاقت ہیں. امیدہے اگلا سال بہتر ہوگا۔

اس کامیابی کی بدولت، ریباکینا عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگئی ہیں -یہ پوزیشن انہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2024 میں حاصل کی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔