امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور سیاسی حکمتِ عملی مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک سے شیئر نہیں کی جاتی۔ ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور کوشش ہے کہ کسی نتیجے تک پہنچا جائے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ منصوبہ یہ ہے کہ ایران بات چیت کے لیے آگے بڑھے، اس کے بعد امریکا جائزہ لے گا کہ آگے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں، تاہم اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پھر صورتحال کو دیکھا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ایک بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کی سمت بڑھ رہا ہے۔
حالیہ مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے امریکا اپنے سیاسی عزائم خطے کے اتحادیوں کو آگاہ نہیں کرتا۔ اس سے ایک روز قبل امریکی صدر نے بیان دیا تھا کہ ایرانی حکام کسی معاہدے کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں اور ڈیڈ لائن کے حوالے سے صرف وہی جانتے ہیں کہ کوئی حتمی وقت مقرر ہے یا نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos