ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کئی ہفتوں بعد منظرِ عام پر آگئے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد منظرِ عام پر آئے۔ وہ انقلابِ ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر بانیِ انقلاب آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر حاضری کے لیے پہنچے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔

اس موقع پر سپریم لیڈر نے آیت اللہ خمینی کے پوتے حسن خمینی سے ملاقات بھی کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزار کے احاطے میں نماز ادا کی اور چند لمحے وہاں گزارے۔

تقریب میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ شریک ہوئے اور انہوں نے بھی بانیِ انقلاب کے مزار پر حاضری دی۔ انقلابِ ایران کی سالگرہ کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔