ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشقیں رواں ماہ منعقد کی جائیں گی اور تینوں ممالک کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ان مشقوں کا نام "میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ” رکھا گیا ہے، جس میں ایرانی بحریہ، پاسدارانِ انقلاب کی بحری یونٹس کے علاوہ چین اور روس کی بحری افواج شریک ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد سمندری سلامتی کو مضبوط کرنا، کسی بھی ممکنہ خطرے یا حملے سے نمٹنے کی تیاری کرنا اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ تسنیم نے بتایا کہ ایران کی بحریہ نے 2019 میں یہ مشقیں شروع کی تھیں اور اب تک یہ سات مرتبہ منعقد ہو چکی ہیں۔
یہ مشترکہ بحری مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنا بحری بیڑہ بھی تعینات کر رکھا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos