ورلڈ کپ ٹی20 میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ آج متوقع

ورلڈ کپ ٹی 20 میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع ہے، جس کا اعلان وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حتمی فیصلے کے لیے مشاورت جاری ہے، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی آج متوقع ہے، جس کے بعد شرکت یا عدم شرکت سے متعلق باضابطہ اعلان سامنے آسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کی تقریب کا اچانک منسوخ ہونا بھی اسی پس منظر سے جڑا ہوا ہے، جس کے باعث ٹیم کی شرکت کے بارے میں قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کو ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف جبکہ پاک بھارت مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر پاکستان کی شرکت کی منظوری مل جاتی ہے تو ٹیم کٹ کی رونمائی بھی جلد کر دی جائے گی، تاہم شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے متبادل حکمت عملی بھی تیار کر رکھی ہے۔

پلان بی کے تحت پاکستان، پاکستان شاہینز اور انڈر 18 ٹیموں پر مشتمل ایک متبادل ٹورنامنٹ لاہور میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔