فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

شاہینوں نے ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

لاہور:تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا، پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کے خلاف 2018 میں 0-3 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔5وکٹیں حاصل کرنے پر محمد نواز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 208 کے تعاقب میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلیپی 14، مچل اوون 8،میتھیو کُونمین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش 1، میٹ رینشا 1 جبکہ کُوپر کونولی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بین ڈوارشوئس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 96 رنز تک محدود رہی۔

یوں ٹیم پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو 111 رنز سے مات دی، پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ صائم 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 21 رنز جبکہ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں، فخر زمان ، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے پاس پانچ ورلڈ کلاس اسپنر ہیں۔

واضع رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔