ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

 

حکومت پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے اس فیصلے کے نتیجے میں ٹیم کو نہ صرف 2 قیمتی پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا بلکہ نیٹ رن ریٹ بھی متاثر ہوگا۔ پاکستان کے میچ نہ کھیلنے کی صورت میں بھارت کو بیٹھے بیٹھے 2 پوائنٹس مل جائیں گے اور نیٹ رن ریٹ برقرار رہے گا۔

آئی سی سی کے قانون کی شق 16.10.7 کے مطابق اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کرے تو اس ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کا حساب ایسے کیا جائے گا کہ گویا ٹیم نے میچ کے پورے 20 اوورز کھیلے اور کوئی رن نہیں بنایا، جس کے نتیجے میں پاکستان کے نیٹ رن ریٹ پر منفی اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہو رہا ہے۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف، دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف اور چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔