ترکیہ:انطالیہ میں بس حادثہ،9 ہلاک،26 زخمی

انطالیہ، ترکیہ: ترکی کے سیاحتی شہر انطالیہ میں ایک مسافر بس شدید حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک حکام کے مطابق حادثہ شدید بارش کے دوران بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے وقت بس میں کل 34 مسافر سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ترک حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ابتدائی شواہد کے مطابق پھسلن اور تیز رفتاری اس حادثے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔