بھارت کا دفاعی بجٹ میں بڑا اضافہ،فوجی صلاحیتیں مزید مضبوط

 

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے ساتھ مئی میں پیش آنے والی فوجی کشیدگی کے بعد اپنے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2026-27 کے مرکزی بجٹ میں دفاع کے لیے 85 ارب 40 کروڑ ڈالر مختص کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

لوک سبھا میں پیش کیے گئے بجٹ کے مطابق دفاعی اخراجات میں اضافے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا حصول، ہتھیاروں اور عسکری سازوسامان کی خریداری، اور دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بجٹ کے ذریعے دفاعی خریداری کے عمل کو آسان بنانے اور وسائل کے بہتر استعمال پر بھی توجہ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔