تہران: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ دشمن کی ایک غلطی سے کوئی بھی امریکی محفوظ نہیں رہے گا اور خطے کی آگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بھسم کردے گی۔
عبدالرحیم موسوی نے مسلح افواج کے یونٹوں میں سے ایک کے دورے کے دوران کہا کہ حکومت کے حامیوں نے ’حالیہ پیچیدہ، کثیر جہتی اور دہشت گردی کی جنگ میں دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے دعویٰ کیا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کے دفاعی امور ’مسلح افواج کے جارحانہ نظریے میں تبدیل ہو گئے ہیں، جو بجلی کی تیز رفتار اور وسیع پیمانے پر کارروائیوں کے نقطہ نظر کی بنیاد پر، منقطع اور کچلنے والی فوجی حکمت عملیوں پر مبنی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos