آئی جی پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ۔رائو عبدالکریم کا تقرر متوقع

 

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات مانگ لیں ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ آئی جی پنجاب کے مضبوط امیدوار ہیں ۔ وسیم سیال بھی زیر غور ہیں ر،ؤ عبدالکریم کا نام بھی آئی جی پنجاب کے لیے سامنے آرہا ہے ۔

 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگایا جائے گا، انہیں سیکرٹری داخلہ لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔اس ضمن میں بھی مشاورت جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے الگ الگ باضابطہ نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کو او ایس ڈی لگایا جا رہا ہے ۔

نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔،پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لیے تین سینئر پولیس افسران کے نام وفاق کو بھجوائے ہیں جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم شامل ہیں۔وفاقی حکومت میں ان ناموں پر غور جاری ہے اور آئی جی پنجاب کے لیے راؤ عبدالکریم کو مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے، ان کا پروفیشنل ریکارڈ، انتظامی تجربہ اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ترجیح دی جا سکتی ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

 

ایڈیشنل آئی جی راو عبدالکریم کا تعلق پنجاب پولیس کے 24 ویں کامن سے ہے، انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس کو جوائن گیا۔راؤ عبدالکریم ڈی پی او جھنگ، ڈی پی او میانوالی اور ڈی پی او قصور تعینات رہ چکے ہیں جب کہ آر پی او گوجرانوالہ بھی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ دوران سروس راؤ عبدالکریم ایڈیشنل آئی جی پپٹرولنگ پولیس ا ور بطور آئی جی پنجاب تعیناتی سے پہلے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات تھے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئے آئی جی پنجاب کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور نئی تعیناتی عمل میں آئے گی۔

 

ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے بطور آئی جی پنجاب 3 سال سے زائد کا دورانیہ گزارا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔