پاکستان کے میچ نہ کھیلنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو کتنا نقصان پہنچے گا

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے، تاہم بنگلادیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں حصہ نہیں لے گی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے میچ نہ کھیلنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو تقریباً 500 ملین ڈالر (141 ارب روپے) کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ گیٹ منی سے آئی سی سی کو بھی لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے، کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے ہونے والی آمدنی کا نصف حصہ پاک بھارت میچ سے حاصل ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہر سال آئی سی سی سے 35 ملین ڈالر کا حصہ ملتا ہے، اور میچ کے بائیکاٹ کے بعد براڈ کاسٹرز کے نقصان کی وجہ سے پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔