اسلام آباد: امریکی جریدے یوریشیا کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے براہِ راست افغان سر زمین سے منسلک ہیں۔
جریدے میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق طالبان کے دعوے قابلِ اعتماد نہیں ہیں، اور افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان کی معیشت بقاء کی بنیاد پر چل رہی ہے، اور وہاں حکمرانی کے حوالے سے برانڈنگ اور حقیقت کے درمیان بڑا خلاء موجود ہے۔
واضح رہے کہ یوریشیا ریویو نے حال ہی میں سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، اور رپورٹ میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos