سان فرانسسکو: یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے 16 بڑے چینلز ڈیلیٹ کر دیے، جو مجموعی طور پر تقریباً ایک کروڑ امریکی ڈالر کی سالانہ آمدن حاصل کر رہے تھے۔
یوٹیوب نے اس اقدام کو پلیٹ فارم پر مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور اسپیم پر مبنی خودکار چینلز کے بڑھتے رجحان کو روکنے کے لیے کیا۔ کیپ وِنگ کی رپورٹ کے مطابق، یہ چینلز مجموعی طور پر 4 ارب 70 کروڑ سے زائد ویوز اور 3 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کر چکے تھے۔
یہ چینلز زیادہ تر خودکار آواز، دہرائے جانے والے ویڈیوز اور ایک جیسے موضوعات پر مبنی مواد شائع کرتے تھے۔ کچھ چینلز ابھی بھی یوٹیوب پر موجود ہیں، لیکن ان پر کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کارروائی کا مقصد صرف آمدن روکنا نہیں بلکہ مخصوص مواد کو نشانہ بنانا تھا۔
یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے کہا کہ کمپنی ایسے دہرائے جانے والے اور کم محنت سے تیار کیے گئے اے آئی مواد کے خلاف اقدامات بڑھا رہی ہے جو اسپام یا فریب دہی پر مبنی ہوں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos