دوست حکومتوں کی درخواست پر امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیارہیں، ایرانی صدر

 

ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کی دوست حکومتوںکی جانب سے مذاکرات کی امریکی تجویز کا جواب دینے کی درخواست کے بعد امریکہ کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

 

ایکس پر ایک بیان میں، پیزشکیان نے کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے کہا ہے بشرطیکہ خطرات اور غیر معقول توقعات سے پاک ایک مناسب ماحول موجود ہو – پیزشکیان نے مزید کہاکہ یہ مذاکرات ہمارے قومی مفادات کے فریم ورک کے اندر کیے جائیں گے۔

 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مذاکرات جمعے کو وزرائے خارجہ کے درمیان استنبول میں ہوں گے۔پاکستان سمیت کئی اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔