کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

 

لیبیا کے سابق رہنما کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا، قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق53 سالہ سیف الاسلام قذافی کا قتل چار افراد نے کیا، انہیں زنتان شہر میں واقع گھر کے باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تاہم ان کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ایف الاسلام کو الجیریا کی سرحد پر قتل کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے مرحوم کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور کمانڈو یونٹ کے لوگ تھے۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللّٰہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔

انہوں نے 2021ء میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔