واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب کو ایف 15 لڑاکا طیاروں کے پرزے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی کل مالیت تقریباً 3 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع ‘پینٹاگون’ کے مطابق اس معاہدے کے تحت محدود تعداد میں امریکی شہری کنٹریکٹرز یا فوجی عملہ سعودی عرب میں طویل مدتی بنیادوں پر تعینات ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائل سسٹمز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی تھی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos