رجنی کانت نے صفائی کرنے والی خاتون کو ایمانداری پر سونے کی چین سے نوازا دیا

 

 

چنئی: بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت نے ایک صفائی کرنے والی خاتون کو اس کی ایمانداری پر سونے کی چین کا تحفہ دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ چنئی میں مندر کے قریب صفائی کے دوران پدما نامی خاتون کو ایک بیگ ملا جس میں قیمتی زیورات تھے۔ پدما نے بیگ فوراً پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد پولیس نے زیورات کے مالک کو واپس کر دیے۔

پدما کی ایمانداری پر ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسے ایک لاکھ بھارتی روپے کا انعام بھی دیا گیا۔ اس واقعے کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد رجنی کانت متاثر ہوئے اور پدما کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی دعوت دی، جہاں انہوں نے اسے سونے کی چین تحفے میں دی۔

اداکار کی ٹیم نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد رجنی کانت اور پدما دونوں کی تعریف کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔