اسلام آباد یونائیٹڈ کے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی مالی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

فرنچائز نے شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ روپے جبکہ آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس کھلاڑیوں کی خریداری کے لیے 45 کروڑ روپے مختص تھے، جن میں سے اب تک 9.6 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ فرنچائزز کو ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی مطلع کرنا ضروری تھا۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 5.5 کروڑ روپے اضافی مختص کیے گئے ہیں تاکہ ٹیم مزید کھلاڑیوں کو شامل کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔