فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کا جنگی جنون ، نئی میزائل ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی: انڈیا نے میزائل کی رینج بڑھانے والی فضا سے فضا میں مار کرنے والی ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے۔

انڈیا کی دفاعی تحقیق و ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے سالڈ فیول ڈکٹڈ ریم جیٹ (ایس ایف ڈی آر) ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب مظاہرے پر ڈی آر ڈی او اور صنعت کو مبارکباد دی۔

انڈیا کی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ گذشتہ روز 3 فروری کی صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر اڑیسہ کے ساحل پر واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) چندی پور سے کیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق اس کامیاب تجربے کے بعد انڈیا ان چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں، جس کی مدد سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی میزائل تیار کیے جا سکتے ہیں اور دشمن پر برتری حاصل کی جا سکتی ہے۔

بیان کے مطابق اس تجربے کے دوران تمام ذیلی نظام، بشمول نوزل لیس بوسٹر، سالڈ فیول ڈکٹڈ ریم جیٹ موٹر اور فیول فلو کنٹرولر، توقعات کے مطابق کام کرتے رہے۔ انھیں ابتدائی طور پر گراؤنڈ بوسٹر موٹر کے ذریعے مطلوبہ رفتار (میچ نمبر) تک پہنچایا گیا۔ نظام کی کارکردگی کی تصدیق پرواز کے دوران حاصل کیے گئے ڈیٹا سے ہوئی، جو کہ خلیج بنگال کے ساحل پر چندی پور میں نصب مختلف ٹریکنگ آلات کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔

اس لانچ کی نگرانی ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں کے سینیئر سائنسدانوں نے کی، جن میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، ہائی انرجی میٹیریلز ریسرچ لیبارٹری، ریسرچ سینٹر امامت اور آئی ٹی آر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔