انگلینڈسابق کپتان نے پاکستان اور بنگلادیش کے موقف کی حمایت کردی

انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تنازع کے حوالے سے پاکستان اور بنگلادیش کے موقف کی حمایت کی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن کے ساتھ ایک برطانوی چینل کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے اپنے موقف پر قائم رہنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 کا یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، تاہم بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا، جس کے بعد اسے ٹورنامنٹ سے خارج کر دیا گیا۔

ناصر حسین نے بتایا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑی مستفیض الرحمان کے حق میں مضبوط موقف اپنایا، جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل میں منتخب کرنے کے باوجود اسکواڈ سے نکال دیا۔ اس کے بعد پاکستان نے بھی بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا، جس کے سبب 15 فروری کو کولمبو میں متوقع پاک-بھارت میچ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔

ناصر حسین نے کرکٹ میں سیاست کے بڑھتے اثرات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کا اصل مقصد ممالک کو قریب لانا تھا، مگر اب یہی کھیل فاصلہ بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے ایشیا کپ 2025 میں ہاتھ نہ ملانے اور ٹرافی لینے سے انکار جیسے واقعات کو بھی مایوس کن قرار دیا۔

انہوں نے آئی سی سی سے یکساں سلوک کا مطالبہ کیا اور سوال اٹھایا کہ اگر یہی درخواست بھارت کی جانب سے آتی تو فیصلہ مختلف ہوتا۔ ناصر حسین نے کہا کہ بھارتی شائقین روئیں گے کہ ان کے پاس پیسہ ہے، لیکن طاقت کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے، اور اگر چھوٹے ممالک کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو کرکٹ کا توازن مزید بگڑ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔