فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور قلندرز نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو 6 کروڑ 44 لاکھ میں خرید لیا

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے ٹیم میں شامل کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو ٹیم میں شامل کر لیا۔

لاہورقلندرز نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپےمیں سائن کیا ہے، لاہور قلندرز نےمستفیض الرحمٰن کو ڈائریکٹ سائننگ کے تحت منتخب کیا ہے۔

بنگلا دیشی فاسٹ بولر اس سے قبل 2016 اور 2018 میں بھی قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں، اس سائننگ پر فریقین کے درمیان 6 کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے میں معاہدہ طے پایا ہے۔

لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ہمارے خاندان کا اہم رکن ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ دوبارہ ہماری ڈریسنگ روم کا حصہ بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان اپنی شاندار بالنگ اور ڈیٹھ اوورز میں مؤثر کارکردگی کے باعث دنیا بھرمیں شہرت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔