ڈھاکا: بنگلادیش کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے بیان پر اظہار تشکر کیاگیا ہے۔
بنگلادیشی مشیرکھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شکریہ پاکستان، شہبازشریف نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے،یہ ایک بالکل مناسب فیصلہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، پاکستان بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ میچ نہیں کھیلے گا،یہ کھیل کا میدان ہے،سیاست نہیں، کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہم نے بڑا سوچ سمجھ کر اسٹینڈ لیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos