لاہور میں بسنت 2026 کی خوشیاں ایک بار پھر حادثات کی نذر ہو گئیں، جہاں رات بارہ بجے کے بعد پتنگ بازی کے دوران مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، کرنٹ لگنے سے موقع پر ج۔اں بحق ہوگیا۔ گلشنِ راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ اچانک پتنگ کی ڈور گلے میں پھر گئی جس کے باعث وہ شدید ز۔خمی ہو گئی۔
راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث ثاقب نامی شخص ز۔خمی ہوا، جبکہ لوئر مال میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبد الواحد ز۔خمی ہو گیا۔ گلشن راوی ہی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے ز۔خمی ہوا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گلشن راوی میں ہی 45 سالہ شبیر پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ز۔خمی ہوا، جبکہ ڈیفنس فیز فائیو میں 21 سالہ رفیع تنویر بھی پتنگ کی ڈور کی زد میں آ کر ز۔خمی ہو گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos