ہرارے: بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے کیلب فیلکونر 115 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈاکنز 66، بین مائز 45، کپتان ٹھامس ریو 31، جیمز منٹو 28، جوزف مورس 17، مینی لمسڈن 3، فرحان احمد 1 جبکہ رالفی البرٹ اور سیبسچئن مورگن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے آر ایس امبرش نے 3 جبکہ کانشک چوہان اور دیپیش دویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آیوش مہاترے اور کھلان پٹیل نے 1، 1 وکت حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 411 رنز بنائے، ویبھاؤ سوریاونشی نے 15 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا،کپتان آیوش ماتھرے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آرون جارج 9، ویدانت تریویدی 32، ویہان ملہوترا 30، ابھی گیان کندو 40، آر ایس امبرش 18 رنز، کھیلان پٹیل 3، ہینیل پٹیل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اکانیشک چوہان 29 رنز اور دپیش دیویندرن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے 3, ایلکس گرین اور سیبسٹیان مورگن نے 2، 2، مینی لمسڈین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ریکارڈ چھٹی بار ٹرافی حاصل کرلی جبکہ انگلینڈ 1998 کے بعد اپنا پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos