جوہری مذاکرات،یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد

 

 ایران نے جوہری مذاکرات کے دوران یورینیم افزودگی روکنے کے امریکی مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔

 

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایران کے علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ تہران افزودگی کی سطح، خالصیت اور کسی ممکنہ علاقائی کنسورشیم کے بارے میں بات چیت کے لیے تیار ہے،

تاہم یورینیم افزودگی کو فی الحال روکنے کا مطالبہ قبول نہیں کیا گیا۔

سفارتکار کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایران کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تہران کے مطالبات پر لچک کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ایرانی اہلکار نے یہ بھی واضح کیا کہ مسقط میں جاری مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔