کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا میں پہلی بار اس طرح کی پچ دیکھی ہے، ٹیم میں تین فاسٹ بولرز ہیں اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایونٹ کے پہلے روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی تھی،
تاہم میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جس کے باعث ٹاس کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔
آج کے دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ اسکات لینڈ سے ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم امریکہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos