مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغان وزارت خارجہ

 

 کابل: افغانستان کی وزارت خارجہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افغان حکومت اور عوام کو گہرے دکھ اور افسوس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مساجد اور دیگر مقدس مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی ہے، اور عبادت گزاروں یا عام شہریوں پر حملے ناقابل قبول اور شدید طور پر مذموم ہیں۔

افغان وزارت خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔