ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے پربھارتی اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید

 

بھارت: بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلز میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام سامنے آنے کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپسٹین فائلز میں مودی کے نام کے سامنے آنے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں سخت بحث ہوئی اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم پر لگنے والے الزامات کے جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے بھی مودی کے ایپسٹین سے تعلقات پر سخت سوالات اٹھائے۔

کانگریس لیڈر نے پوچھا کہ بدنام زمانہ مجرم سے مودی کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا۔ پوان کھیرہ نے مزید کہا کہ ایپسٹین نے اپنی فائلز میں لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کے لیے کچھ سرگرمیاں کیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنا بھارتی سیاست میں شدید ہلچل اور ممکنہ سیاسی بحران کا سبب بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔