سری لنکا(اُمت نیوز)پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جا رہے اس میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے 10 اوورز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اب تک کسی حد تک درست ثابت ہو رہا ہے، کیونکہ پاکستانی بولرز نے اہم وقفوں پر وکٹیں حاصل کر کے نیدرلینڈز کی رنز بنانے کی رفتار کو قابو میں رکھا ہوا ہے۔
اس وقت کریز پر باس ڈی لیڈے 21 رنز اور کپتان سکاٹ ایڈورڈز 6 رنز بنا کر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں 14 رنز دے کر ایک اہم وکٹ حاصل کی ہے، جبکہ شاداب خان نے اپنے 2 اوورز میں 15 رنز دیے ہیں۔ نیدرلینڈز کی آخری گرنے والی وکٹ کولن ایکرمین کی تھی جو 20 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos