بابر اور شاہین کی شاندار انداز میں کیچ پکڑنے کی ویڈیو وائرل

ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے فیلڈرز نے شاندار کیچز پکڑ کر شائقین اور مخالف ٹیم کو حیران کر دیا۔

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں ٹاس جیت کر پاکستان نے نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے پانچویں اوور کی دوسری گیند پر نیدرلینڈز کے بیٹر مائیکل لیوٹ نے محمد نواز کی گیند پر سامنے کی جانب چھکا لگانے کی کوشش کی، لیکن گیند مکمل طور پر مڈل نہ ہوئی۔

لانگ آف پر موجود پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا، تاہم انہیں اندازہ ہوا کہ وہ باؤنڈری کے باہر جا سکتے ہیں۔ بابر اعظم نے گیند واپس میدان میں اچھال دی، جسے مڈ آن سے دوڑتے ہوئے شاہین آفریدی نے شاندار انداز میں کیچ کر لیا۔

یہ واقعہ پاکستانی فیلڈرز کی بہترین تیاری اور شاندار ٹیم ورک کی عکاسی کرتا ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے میچ کا یادگار لمحہ بن گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔