کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ 10 اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں پر 66 رنز بنا لیے ہیں۔
ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ آخری بار انہوں نے کب ٹاس جیتا، لیکن اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرنا پسند کرتے۔ انہوں نے 2016 کے فائنل کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادیں کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرتی ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ٹیم کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔ کھلاڑی محدود وقت میں یہاں پہنچے ہیں، تاہم وہ مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کو مضبوط حریف قرار دیا اور کہا کہ مقابلہ سخت ہوگا، لیکن اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بھی بھرپور صلاحیت کے ساتھ اچھا کھیل پیش کرنے کی امید رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ آج کے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos