فہیم اشرف کی یادگار اننگز، اہم بیان بھی سامنے آگیا

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر شاندار آغاز کیا، اور فہیم اشرف نے اس فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

فہیم اشرف نے گیارہ گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ان کی اس یادگار اننگ کے ساتھ ہی شاہین آفریدی پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے دیگر اہم کارکردگی میں صاحبزادہ فرحان نے 47 رنز، صائم ایوب نے 24 رنز، اور بابر اعظم نے 15 رنز بنائے۔ شاندار کھیل کے بعد فہیم اشرف کو میچ کا "پلیئر آف دی میچ” قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ ٹیم کی فتح پر خوشی ہے اور وہ جیت کے لیے ہمیشہ پرعزم رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے وہ اسی طرح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے بہترین کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔