بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے سربراہ امین الاسلام ہنگامی دورے پرلاہور پہنچ گئے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام ہنگامی دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امین الاسلام نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کی اور وہ آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں محسن نقوی کے ہمراہ آن لائن شریک ہوں گے۔

صدر امین الاسلام نے لاہور میں ملاقاتوں اور اجلاس میں شرکت کے بعد آج شام ڈھاکا کے لیے روانہ ہونے کا شیڈول بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہنگامی دورہ پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد آئی سی سی کی ایک اور ہنگامی میٹنگ کے سلسلے میں ترتیب دیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔