ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ ڈی کا یہ میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں کل 20 ٹیمیں چار گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ایونٹ کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے، جن میں پاکستان نے گروپ اے کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی۔
افغانستان اور نیوزی لینڈ کا یہ مقابلہ شائقین کے لیے دلچسپ ہوگا اور دونوں ٹیمیں گروپ میں اپنے امکانات بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos