غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ ہوگی،دعوت نامے ارسال

واشنگٹن: غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ 19 فروری کو واشنگٹن میں منعقد ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ارکان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں، اور میٹنگ کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کریں گے۔ صدر ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین بھی ہیں۔

بورڈ کے قیام کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو ہے۔ برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت کچھ یورپی ممالک نے پیس بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کیا ہے۔

میٹنگ کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں کیا گیا، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق یہ بورڈ صدر ٹرمپ کی پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ پاکستان سمیت 25 ممالک بورڈ میں شامل ہیں، جبکہ ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔