افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا کر 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
یہ میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز اسکور کیے۔ رحمان اللہ گُرباز 27، صدیق اللہ اتل 29، محمد نبی درویش اور نجمہ رسول نے 20، 20 رنز بنائے جبکہ ابراہیم زدران 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دیگر میچز میں انگلینڈ اور نیپال بھارت کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ شریک میزبان سری لنکا اور آئرلینڈ کا مقابلہ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos