آئی سی سی کی پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز ، بھارت سے میچ کھلانے کے جتن

 بنگلادیش سے زیادتی کا ازالہ ہوگا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے، پاکستان کے بھارت سے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بعد کی بات ہے، پاکستان کا موقف

               
February 8, 2026 · اسپورٹس, اہم خبریں

خیال رہےکہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں تاہم بنگلہ دیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔

قبل ازیں سری لنکا نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا اور اپیل کی تھی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ نہ کرے۔