ماسکو: روس کے شہر اوفا میں ایک حملے میں چار انڈین طلبہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ معلومات روس میں انڈیا کے سفارت خانے نے فراہم کی ہیں۔
انڈین سفارت خانے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اوفا میں حملے کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ چار انڈین طلبہ سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔‘
سفارت خانے نے بتایا کہ زخمی طلبہ کی مدد کے لیے قازان میں موجود قونصل خانے کے افسران اوفا روانہ ہو چکے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق روسی شہر اوفا کی ایک یونیورسٹی میں چاقو سے حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک نو عمر لڑکا چاقو لے کر باشکورتوستان ریپبلک کے شہر اوفا میں میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں داخل ہوا اور وہاں مقیم طلبہ پر حملہ کر دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos