ممبئی : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچویں گروپ میچ میں اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دیدی۔
185رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 180رنز بنا سکی ، نیپال کی جانب سے دیپندر سنگھ ایری 44 اور روہت پاوڈیل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوشال بھرٹیل نے 29 اور آصف شیخ نے 7رنز بنائے جبکہ لوکیش بام39رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جیکب بیتھل 55 اور کپتان ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیک نے 39، جوز بٹلر نے 26 رنز سکور کیے۔
نیپال کی طرف سے دپیندرا سنگھ اور نندن یادیو نے 2، 2، شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos