فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ نے  ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور آئرلینڈ کے کپتان پاؤل سٹئرلنگ نے سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی ٹیم نے بٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناتے ہوئے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل 56 جبکہ کمیندو 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آئرلینڈ کی جانب سے جارج اور باری نے 2، 2 جبکہ مارک اور گریتھ نے 1، 1 وکٹ لی۔

آئرلینڈ کی ٹیم  ہدف کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ٹکٹر 40 جبکہ روز اڈائر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے مہیش اور ونیندو نے 3، 3 جبکہ متھیشا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔