پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے ملاقات کی اجازت طلب کی، تاہم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ایسا کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ درخواست کے سماعت کے قابل ہونے پر اعتراضات کو عبور کرنا ہوگا اور یہ ذہن میں رکھیں کہ وکیل کے دیگر مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا کہ بغیر نوٹس کے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دیا جا سکتا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت بھی غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔