بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آج صبح نو اسکولوں کو بم دھمکیوں کے متعلق پیغامات موصول ہوئے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی فائر سروس کو اسکولوں کی جانب سے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کی اطلاع صبح 8 بج کر 33 منٹ پر ملی۔ فوری کارروائی کے طور پر فائر بریگیڈ اور بم اسکواڈ کو متاثرہ مقامات پر بھیجا گیا۔
موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میلز میں لوریٹو کانوینٹ اسکول، کیمبرج اسکول، سری نیواس پوری، وینکٹیشور اسکول، سی ایم اسکول، بال بھارتی اسکول، دی انڈین اسکول اور ڈی ٹی اے اسکول کے نام شامل ہیں، جبکہ مزید اسکولوں کو بھی ایسی ہی دھمکیاں موصول ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ ’دہلی خالصتان بن جائے گا‘ اور افضل گرو کی یاد کا حوالہ بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ 13 فروری کو دوپہر 1 بج کر 11 منٹ پر پارلیمنٹ میں دھماکا ہوگا۔
بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور متاثرہ اسکولوں میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos