مریم نواز نے لاہورٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، لاہور کے ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے۔ پہلے مرحلے میں صرف لاہور میں یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے ڈسٹرکٹس میں تبدیلی کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں باقی اضلاع میں نیا یونیفارم متعارف کروایا جائے گا۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نئی الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا بھی آغاز کیا جائے گا، جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔ حکام کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ممکن ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔