لاہور کی مقامی عدالت نے آن لائن جوئے کی تشہیر سے متعلق کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
یہ کارروائی ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوئی، جہاں تمام ملزمان پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا۔
عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ڈکی بھائی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر آن لائن جوئے کی ویب سائٹس کی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos