ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران اٹلی کے کپتان وین میڈسن انجری کے باعث اسکاٹ لینڈ کے خلاف جاری مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔
میچ کے دوران کندھے میں شدید تکلیف کے بعد وین میڈسن کو فوری طور پر میدان چھوڑنا پڑا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ اب اس میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کپتان کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں خاصی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ کے اختتام پر ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا، جس کے بعد انجری کی نوعیت اور صحت یابی کے ممکنہ دورانیے کا تعین کیا جائے گا۔
اٹلی کی ٹیم کے لیے کپتان کی انجری کو بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وین میڈسن نہ صرف سینئر کھلاڑی ہیں بلکہ ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ یہ اٹلی کا کسی بھی آئی سی سی میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔ میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos