ٹی 20 ورلڈ کپ،زمبابوے کا عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں اٹلی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ نے آسانی سے میچ جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔