اسلام آباد:پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 245 کروڑ روپے میں بک گئی،نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت کے لیے ہونے والا دلچسپ مقابلہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ نیلامی کی تقریب میں ‘ولی ٹیک’ (Wali Tech) نے 245 کروڑ روپے کی ریکارڈ بولی لگا کر ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے۔
نیلامی کے دوران سرمایہ کاروں کے درمیان زبردست رقابت دیکھنے میں آئی۔ خاص طور پر سی ڈی وینچرز اور ولی ٹیک کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ ہوا:
سی ڈی وینچرز (CD Ventures): نے اپنی بولی کا آغاز 215 کروڑ روپے سے کیا اور مقابلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسے 226 کروڑ روپے تک لے گئے۔
ولی ٹیک (Wali Tech): نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے فائنل بولی 245 کروڑ روپے لگائی، جو کہ فرنچائز کی بیس پرائز (182 کروڑ روپے) سے کہیں زیادہ تھی۔
تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز ظہیر عباس نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ملتان سلطانز کے لیے اتنی بڑی بولی پی ایس ایل کے برانڈ پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔
ماہرین کے مطابق 245 کروڑ روپے کی یہ ڈیل پی ایس ایل کی تاریخ کی اہم ترین بولیوں میں سے ایک ہے۔ ملتان سلطانز کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے اسے ایک منافع بخش برانڈ میں تبدیل کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ نیلامی کے دوران قیمت میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی نمایاں اور مقبول فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے جس کے باعث اس کے مالکانہ حقوق کے حصول کے لیے بڈرز خاصا جوش دکھا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos