ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو 174 ملین امریکی ڈالرز کا فائدہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تخمینہ براڈکاسٹرز، گیٹ منی اور دیگر اسپانسرشپ سے ہونے والے ممکنہ نقصان کی مد میں لگایا گیا تھا۔
پاک بھارت میچ کی بحالی کے اعلان کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں ابتدائی طور پر 10 ہزار سے 60 ہزار روپے تک اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ کولمبو کی ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا، کیونکہ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے بائیکاٹ کے خدشے کے بعد اپنی بکنگ منسوخ کرنے کی کوشش کی تھی۔
حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم اب دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos